Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/index.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/index.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/index.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/header.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/header.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/header.php on line 4
دہقان ٹائمز — دہقان ٹائمز

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/sidebar.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/sidebar.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/sidebar.php on line 4

زراعت

More in this category →

امریکہ

More in this category →

یوروپ

More in this category →

افریقہ

More in this category →

سائنس

More in this category →

فٹ بال

More in this category →

کرکٹ

More in this category →

Other News

  • feature جنوبی ایشیاء فوری خبر پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک میں امن قائم کرے گی، عمران

    پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ملک میں امن قائم کرے گی، عمران

    مینگورہ: ڈان نیوز کے مطابق، پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سربراہ، عمران خان نے کہا کہ اگر اقتدار ملا تو ان کو جماعت ملک بھر میں امن قائم کرے گی اور عوام کی دولٹ لٹنے سے روکے گی۔ انہوں نے 23 مارچ کو مینارِ پاکستان پر کئے گئے جلسے میں اپنے چھ وعدوں کو بھی دہرایا۔

    مینگورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہ صرف ملک کو متاثر کرنے والے مسائل حل کرے گی بلکہ لوگوں کو تحفظ بھی فراہم کرے گی۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو امریکہ کا غلام نہیں بننے دیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی انہوں نے یہ مؤقف دہرایا ، انہیں ‘ طالبان خان’ کہا گیا۔

    ‘ عسکریت پسندی صرف سیاسی افہام و تفہیم سے ہی ختم کی جاسکتی ہے ، اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، ‘ انہوں نے کہا۔

    ملک میں طرزِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں حکمرانوں نے صوبائی اور وفاقی سطحوں پر صرف اپنے لئے پیسہ ہی بنایا ہے۔

    Read more →
  • feature جنوبی ایشیاء فوری خبر جانچ پڑتال سے خوفزدہ امیدوار، انتخابی میدان سے دور

    جانچ پڑتال سے خوفزدہ امیدوار، انتخابی میدان سے دور

    اسلام آباد :پاکستان میں جہاں ایک جانب عام انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں وہیں انتخابی امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل سے خوفزدہ ایسے امیدوار جنہوں نے 2008ء کے الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے ان کی دو تہائی اکثریت اب انتخابی میدان سے دور نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب انتخابات کا پہلا مرحلہ اتوار کی رات مکمل ہوگیا۔ اس دوران دس ہزار امیدواروں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی 849 نشستوں […]

    Read more →
  • feature جنوبی ایشیاء فوری خبر بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی کا بریک ڈاؤن

    بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی کا بریک ڈاؤن

    کراچی:  بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شرپسندوں کی جانب سے پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی تباہی کے بعد بلوچستان کے تیس میں سے کُل سترہ اضلاع میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پشین، چمن، قلع عبداللہ، بولان اور زیارت وغیرہ شامل ہیں۔ کوئٹہ میں ڈان نیوز کے نمائیندے خلیل احمد کے مطابق، چھتر اور بختیار آباد کے علاقوں میں 220 کے وی اے کے چار پائلنز کو دھماکے سے اڑادیا گیا ہے۔ واضح رہے […]

    Read more →
  • امریکہ نیویارک پولیس کے لیے نئے قواعد

    نیویارک پولیس کے لیے نئے قواعد

    نیو یارک: نیویارک کے محکمہ پولیس نے اپنے ملازمین کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے حوالے سے نئی پابندیاں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر اور دوسری سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے کے خواہش مند پولیس اہلکاراب اپنی ملازمتوں کے حوالے سے کچھ بھی شیئر نہیں کر سکیں گے۔ نئے قواعد کے مطابق پولیس اہلکار اپنی وردی میں تصاویر بھی پوسٹ نہیں کرسکتے البتہ ایسی تصاویر […]

    Read more →
  • امریکہ یوروپ اوباما فلسطین کے حمایتی نہیں، سروے رپورٹ

    اوباما فلسطین کے حمایتی نہیں، سروے رپورٹ

    یروشلم: ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کے گزشتہ ہفتے اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی دورے کے بعد سے بہت کم اسرائیلی انہیں فلسطین کا حمایتی خیال کرتے ہیں۔ انگریزی زبان کے روزنامے یروشلم پوسٹ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق صرف 16 فیصد رائے دہندگان نے کہا ہے کہ اوبامہ فلسطین کے حمایتی ہیں جبکہ 36 فیصد اوبامہ کو 20تا22 مارچ کے دورے سے قبل فلسطینی مخالف خیال کرتے ہیں ۔ رائے […]

    Read more →
  • جنوبی ایشیاء یوروپ فلوٹیلا متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

    فلوٹیلا متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

    انقرہ: ترکی اور اسرائیل نے فلوٹیلا کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ یہ بات ترکی کے نائب وزیراعظم بلند آرینک نے جمعہ کو یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا وفد اگلے ہفتے ترکی کا دورہ کرے گا۔ ماہرین اور متاثرہ خاندانوں کے وکلاء سے صلاح مشورہ کے بعد معاوضے کی رقم […]

    Read more →
  • افریقہ امریکہ نیلسن منڈیلا انفکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل

    نیلسن منڈیلا انفکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو پھپھڑوں میں انفکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیلسن منڈیلا دوبارہ ہسپتال داخل کر دیئے گئے ہیں۔ ان کو پھپھڑوں میں انفکشن ہوگیا ہے ۔ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہنگامی طور پر ہپستال بھجوایا گیا ۔وہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے پہلے بھی دو بار ہسپتال میں زیر علاج رہ چکے ہیں۔

    Read more →
  • افریقہ مالی: فوجی کارروائی میں اب تک 600 شدت پسند ہلاک

    مالی: فوجی کارروائی میں اب تک 600 شدت پسند ہلاک

    بماکو: مالی کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے شمال میں القاعدہ سے عسکریت پسند گروپوں سے قبضہ چھڑانے کیلئے فرانس کی قیادت میں فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے 63 فوجی اور 600 کے قریب شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوجی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سلیمان میگا نے اے ایف پی کو بتایا کہ  11جنوری 2013ء کو فوجی کارروائی کے آغاز کے بعد سے 63 مالین فوجی اورہمارے مخالفین کے تقریبا ً600 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا […]

    Read more →

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/footer.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/footer.php on line 4

Warning: Illegal string offset 'id' in /home/loksanjh/public_html/dt/wp-content/themes/tribune/footer.php on line 4